For English click here

اولمپکس کوالیفائرمیں شرکت کیلئے 19 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

اولمپکس کوالیفائرمیں شرکت کیلئے چیئرمین سیلیکشن کمیٹی منظور حسین جونیئر نے 19 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا.تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں اولمپکس کوالیفائرراوڈ میں شرکت کیلئے 35 کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے گئے.جس کے بعد چیئرمین سیلیکشن کمیٹی منظور حسین جونیئر نے منتخب 19 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا.اس موقع پر صدر پی ایچ ایف بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل محمد آصف باجوہ ,سیلیکشن کمیٹی کے ممبران کلیم اللہ ، ایاز محمود ، خالد حمید ، ناصر علی اور وسیم فیروز و دیگرموجود تھے. چیئرمین سیلیکشن کمیٹی منظور حسین جونیئر نے بحیثیت کپتان رضوان سنیر        کا اعلان کیا.جبکہ اٹھارہ رکنی ٹیم میں وقار (گول کیپر) ، امجد علی (گول کیپر) ، مبشر علی ، رضوان علی ، عماد بٹ (نائب کپتان) ، ابوبکر محمود ، معین شکیل ، تسور عباس ، اظفر یعقوب ، راشد محمود ، علی شان ، اعجاز احمد ، عمر بھٹہ ، محمد رضوان سینئر (کپتان) ، رانا سہیل ، رانا وحید ، غضنفر علی ، حماد انجم ، عرفان سینئرشامل ہیں.

پاکستان 22 اور 23 اکتوبر کو جرمنی کے خلاف دو پریکٹس میچ کھیلے گا۔ اس کے بعد 26 اور 27 اکتوبر کو ہالینڈ کے خلاف اولمپک کوالیفائ میچز میں شرکت کے لئے نیدرلینڈ روانہ ہوں گے۔

منیجر / ہیڈ کوچ: اولمپین خواجہ جنید
کوچز: وسیم احمد ، ظہیر احمد بابر ، اجمل خان لودھی اور سمیر حسین
ویڈیو تجزیہ کار: ندیم لودھی
ڈاکٹر: اسد عباس شاہٹرینر: جیسی ولسن ورک مین

For more updates keep visiting allsportspk