ونٹرا سپورٹس فیڈریشن آف پاکستان کی جانب  سے فگر اسکیٹنگ کیمپس کا انعقاد

For English Click Here

اسلام آباد  24  جون،  2019ء: ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو مختلف سرمائی کھیلوں میں تربیت دینے کے لئے کئی اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں صفا گولڈ مال اسلام آباد میں تین روزہ فگر اسکیٹنگ  تربیتی کیمپ  کا انعقاد کیا گیا۔

This image has an empty alt attribute; its file name is IMG_20190625_100249-1024x605.jpg
WSFP Pakistan Figure Skating 2019 Camp – Islamabad: The Pakistani skater trainer, Ms. Mallak Faisal training one of the Participants – Courtesy WSFP

            ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان نے اس کیمپ کےلیے خصوصی طور پر متحدہ عرب امارات میں مقیم  با صلاحیت پاکستانیفگراسکیٹر ملاک فیصلاورانکیوالدہ محترمہ نسرین سوداوی  کو پاکستان  مدعو کیا۔   ان دونوں نےیہاں نوجوان کھلاڑیوں کو اس پرجوش کھیل میں مہارت حاصل کرنے کیبنیادی ٹپس سے آگاہی فراہم کی۔یہاں 70 کے قریب بچوں اور بچیوں  کوبلا معاوضہ تربیت فراہم کی گئی۔ نوجوان اسکیٹرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے اس ماہ کے آخر میں اسی طرح کا ایک کیمپ کراچی میں بھی لگایا جائے گا۔

WSFP Pakistan Figure Skating 2019 Camp – Islamabad: The Pakistani skater trainer, Ms. Mallak Faisal training a group ofParticipants – Courtesy WSFP

پاک فضائیہاور  ونٹر اسپورٹس فیدریشن آف پاکستان  ملک میں سرمائی کھیلوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔  نوجوانوں کی   ایک بڑی تعداد کااس صحتمندانہ اور پرجوش کھیل کی طرف زیادہ سے زیادہ راغب ہونا ملک  میں  نئے ٹیلنٹ کی نشاندہی کرتا ہے۔۔ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان  جنوبی علاقوں کے سرمائی کھیلوں کے شائقین کے لئے کراچی میں ایک بہترین انڈورسیمولیٹر بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔مزید براں ملک کے شمالی علاقہ جات میں آئس ہاکی، آئس اسکیٹنگ اور فگر اسکیٹنگ کے کھیلوں کے فروغ کے لئے گلگت،سکردو اور خیبرپختونخواہ کی منجمد جھیلوں پر اسکیٹنگ رنکز تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

WSFP Pakistan Figure Skating 2019 Camp – Islamabad: The Pakistani skater trainer, Ms. Mallak Faisal training a group ofParticipants – Courtesy WSFP

For more updates keep Visiting allsportspk