For English click here

پاکستان ہاکی ٹیم آج رات اولمپکس کوالیفائررراونڈ کھلنے کیلئے روانہ ہوگی

تفصیلات کے مطابق اولمپکس کوالیفائرراونڈ میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا دستہ لاہورایئرپورٹ سے آج شب 3 بج کر 20 منٹ پر ہالینڈ کے شہرایمسٹیلون کے لیے روانہ ہوگا۔
ہالینڈ کے خلاف میچز سے قبل پاکستان 22 اور23 اکتوبرکو جرمنی کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔ اس کے بعد 26 اور 27 اکتوبر کو ہالینڈ کے خلاف اولمپک کوالیفائ میچز میں شرکت کے لئے نیدرلینڈ روانہ ہوں گے۔

ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائرز کے فاتح اولمپک گیمز ٹوکیو 2020 کے لئے کوالیفائی کریں گے۔

پاکستان ہاکی ٹیم:
اولمپک 2020 کوالیفائرز کے لئے 19 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم ، رضوان سینئر اس کی قیادت کریں گے: وقار (گول کیپر) ، امجد علی (گول کیپر) ، مبشر علی ، رضوان علی ، عماد بٹ (نائب کپتان) ، ابوبکر محمود ، معین شکیل ، تسور عباس ، اظفر یعقوب ، راشد محمود ، علی شان ، اعجاز احمد ، عمر بھٹہ ، محمد رضوان سینئر (کپتان) ، رانا سہیل ، رانا وحید ، غضنفر علی ، حماد انجم ، عرفان سینئرشامل ہیں.

منیجر / ہیڈ کوچ: اولمپین خواجہ جنید
کوچز: وسیم احمد ، ظہیر احمد بابر ، اجمل خان لودھی اور سمیر حسین
ویڈیو تجزیہ کار: ندیم لودھی
ڈاکٹر: اسد عباس شاہ
ٹرینر: جیسی ولسن ورک مین

جرمنی بمقابلہ پاکستان ٹیسٹ میچز:
جرمنی بمقابلہ پاکستان
پہلا میچ: 22 اکتوبر 2019 پاکستانی وقت کے مطابق شام 5:30 بجے، مونچینگلاڈباچ، جرمنی
دوسرا میچ: 23 اکتوبر 2019 پاکستانی وقت کے مطابق شام 9:30 بجے، مونچینگلاڈباچ، جرمنی

ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائرز 2019
پاکستان بمقابلہ ہالینڈ
پہلا میچ: 26 اکتوبر2019 پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے، ویگنر ہاکی اسٹیڈیم،شہرایمسٹیلون، ہالینڈ
دوسرا میچ: 27 اکتوبر2019 پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے، ویگنر ہاکی اسٹیڈیم،شہرایمسٹیلون، ہالینڈ

For more updates keep visiting allsportspk