کراچی، 12 دسمبر 2019. کرکٹ کا رنگارنگ ٹورنامنٹ کے ایف سی پریمیئر لیگ دوسرے ایڈیشن کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جو نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔

اس سلسلے میں کراچی پریمیئر لیگ اور کے ایف سی کے مابین اشتراک عمل کا معاہدہ طے پاگیا ہے معاہدے کی تقریب کےایف سی گلشن اقبال برانچ میں منعقد ہوئی جس میں کراچی پریمیئر لیگ کے سی ای او معیز بن زاہد اور کے ایف سی کے چیف مارکیٹنگ آفیسر محمد نور عالم نے معاہدے پر دستخط کیے اس موقع پر دونوں اداروں کے دیگر اعلی انتظامی افسران، مہمانان اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے .    

کےایف سی گلشن اقبال برانچ میں منعقد ہوئی جس میں کراچی پریمیئر لیگ کے سی ای او معیز بن زاہد اور کے ایف سی کے چیف مارکیٹنگ آفیسر محمد نور عالم نے معاہدے پر دستخط کیے اس موقع پر دونوں اداروں کے دیگر اعلی انتظامی افسران، مہمانان اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے .    

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کے ایف سی کے چیف مارکیٹنگ آفیسر نور عالم نے کہا کہ ان کی ٹیم اس پرجوش ٹی ٹوئینٹی ٹورنامنٹ کے بھرپور انعقاد کے لیے کراچی پریس لیگ کے ساتھ ہونے والے اشتراک عمل پر بے حد خوش ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے ایف سی نے ہمیشہ ملک میں کرکٹ کے فروغ میں بھرپور معاونت کی ہے۔ ہم نے کے ایف سی کراچی  پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن میں کو اسپانسر کیا تاکہ کرکٹرز کے لیے گرائونڈ کی سطح کے مواقع بڑھاتے ہوئے کرکٹ سے متعلق ملی و غیرملکی سرگرمیوں  میں متحرک کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پہلے سیزن کی طرح کراچی پریمیئر لیگ کا دوسرا سیزن بھی پرلطف اور ایکشن سے بھرپور ہوگا۔

اس اشتراک عمل پر تبصرہ کرتے ہوئے کراچی پریمیر لیگ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر معیز بن زاہد کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی  مجموعی طور پر 31 میچز کھیلے جائیں گے اور کرکٹ کے شیدائی 16 روز تک ان میچز سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
ٹورنامنٹ کا آغاز 27 دسمبر سے ہوگا۔

معیز بن زاہد نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ میں شریک ہونے والی ٹیموں کا تعارف بھی جلد کرایا جائے گا اور کے ایف سی پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن کے بارے میں دیگر تمام تفصیلات آئندہ پریس کانفرنس میں جاری کی جائیں گی۔