For English click here

پنجاب کبڈی ٹیم نے دورہ ایران میں آج اپنا دوسرا میچ کھیلتے ہوئے کانٹے دار مقابلے کے بعد ایران کبڈی ٹیم کو 41 کے مقابلے 53 پوائنٹ سے شکست دے کر 2 – 0 سے سیریز اپنے نام کرلی یہ میچ سپورٹس سٹیڈیم تبریز میں کھیلا گیا جس میں ایران کی نیشنل کبڈی ٹیم نے پنجاب کبڈی ٹیم کا مقابلہ کیا ہاف ٹائم تک پنجاب کبڈی ٹیم 16 کے مقابلے 22 پوائنٹس سے آگے تھی پنجاب کبڈی ٹیم نے 12 پوائنٹس کی برتری سے یہ میچ اپنے نام کیا نوید جٹ اور کاشف وٹو نے میچ میں اچھا کھیل پیش کیا