The 1st President of Pakistan National Open Polo Championship 2022 sponsored by Mid City rolled into action at the JPF- Jinnah Polo Fields.  

The opening of the most prestigious polo tournament of Pakistan spread over two weeks, will feature nine teams of the country, which are divided into two pools:

Pool A

Diamond Paints, Barry’s, HN Polo, BN Polo and FG Polo Team

Pool B

Master Paints, Newage Cables/Master Paints, Remounts and DS Polo/Rizvi’s

The participating teams include top national and foreign players from England, Chile, Argentine, Iran and Italy.

Two matches were decided on the opening day of 1st President of Pakistan National Open Polo Championship 2022, where the teams of Barry’s and Remounts emerged triumphant on the opening day of the tournament.  

Barry’s Vs Diamond Paints

In the first match of the day, Barry’s were up against Diamond Paints and after a tough contest, Barry’s managed to record an impressive 14-10 triumph over Diamond Paints.  

Ernesto Trotz did the magic with mallet and polo pony as he kept the Barry’s scoreboard ticking and scoring one after another for his side. He altogether converted superb seven goals for the winning side while his teammates Horacio Carlos and Hamza Mawaz Khan also displayed outstanding polo skills and techniques and slammed in five and two goals respectively. The major contribution of Diamond Paints came from Guy Gibrat (7 goals), Ahmed Ali Tiwana (2 goals) and Matias Vial Perez (1 goal).  

Remounts Vs Master Paints

Another thrilling encounter, where the royal battle was witnessed was between Remounts and Master Paints and after a tough fight, Remounts emerged as winners with a narrow margin of 8-7.  

Simon Prado emerged as hero of the Remounts as he played tremendous polo and thrashed in three impressive goals while he was ably assisted by his teammates Nico Roberts and Imran Shahid, who converted a beautiful brace each, and Mumtaz Abbas Niazi, who slammed in a field goal. Marcos Penalo smashed in superb six goals for Master Paints while the remaining one was converted by Martin Carlos.

On Tuesday, 8th March three matches will be contested at the Jinnah Polo Fields.


جناح پولو فیلڈزکے زیراہتمام پہلی پریذیڈنٹ آف پاکستان نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ سپانسرڈ بائی مڈسٹی ہاؤسنگ شروع ہوگئی۔اس سلسلے میں کلب ہاؤس میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں جناح پولو فیلڈزکے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب نے ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز میر شعیب احمد، نفیس باڑی اور سپانسرز مڈ سٹی ہاؤسنگ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ معین صفدر، برانڈ مینجر مہرین سرور، عسکری بینک کے محمد عمران، سوزوکی پاکستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کلب صدر کرنل شعیب آفتاب کا کہنا تھا کہ پاکستان پولو ایسوسی ایشن نے پاکستان کے سب سے بڑے کلب جناح پولو فیلڈز کو یہ ایونٹ الاٹ کیاہے۔ 109 ایکڑ پر مشتمل کلب میں تین انٹرنیشنل سٹینڈرز کی فیلڈز ہیں۔ زندہ دلان لاہور کو دو ہفتوں میں ایک بہترین ٹورنامنٹ دیکھنے کو ملے گا۔ٹورنامنٹ میں  18 غیرملکی کھلاڑی جن میں انگلینڈ، چلی، ارجنٹائن، ایران، اٹلی اور پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں جبکہ دو غیرملکی امپائر یہ ٹورنامنٹ سپروائز کریں گے۔ میر شعیب احمد نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں نو ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں ڈائمنڈ پینٹس، باڑیز، ایچ این پولو، بی این پولو اور ایف جی پولو شامل ہیں۔ پول بی میں ماسٹر پینٹس، نیوایج کیبلز/ماسٹر پینٹس، ری ماؤنٹس اور ڈی ایس پولو /رضویز کی ٹیمیں شامل ہیں۔ نفیس باڑی نے  بتایا کہ یہ پاکستان کا سب سے بڑا پولو ٹورنامنٹ ہے جوپولو لائن ٹی وی کی وجہ سے پوری دنیا میں لائیو دیکھا جائے گا۔ انہوں نے سپانسرز مڈ سٹی، عسکری بینک اور سوزوکی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹورنامنٹ سپانسر کیا۔ مڈسٹی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ معین صفدر کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ بادشاہوں کے کھیل کو سپانسر کیا۔ کھیلیں کسی بھی معاشرے میں ایک صحت مند سرگرمی ہوتی ہیں۔ مڈسٹی ہاؤسنگ مستقبل میں بھی کھیلوں کی سپورٹ جاری رکھے گی۔ دریں اثنا گزشتہ روز دو اہم میچز کھیلے گئے جن میں باڑیز کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو 14-10 سے ہرا دیا۔ باڑیز کی طرف سے ارینسٹو ٹروٹز نے 7، ہرکیوکارلوس نے 5، حمزہ مواز خان نے 2 گول سکور کیے۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے گی گبرٹ نے سات، احمد علی ٹوانہ نے دو اور متیاس وائل پیریاز نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں ری ماؤنٹس  کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری لمحوں میں 8-7 سے ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو ہرا دیا۔ ری ماؤنٹس کی طرف سے صائمن پراڈو نے تین، نکو رابٹس اور عمران شاہد نے دو دو اور ممتاز عباس نیازی نے ایک گول سکور کیا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے مارکوس پنیلو نے چھ اور مارٹن نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروز منگل تین اہم میچز جناح پولو فیلڈز میں کھیلے جائیں گے۔